حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا ٹیلی سروسیس کے یونیفائیڈ ٹیلی کام برانڈ ، ٹاٹا ڈوکومو کی جانب سے سنکرانتی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اس کے کسٹمرس کے لیے اختراعی کنزیومر آفرس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ 899 روپئے اور اس سے زیادہ قیمت کے کسی بھی پوسٹ پے جی ایس ایم پلان اور 850 روپئے اور اس سے زیادہ کے فوٹان پلس کو اختیار کرنے والے کسٹمرس کو 525 روپئے مالیتی ملٹن واٹر فلاسک (350 ml) بالکل مفت حاصل ہوگا ۔ کسٹمرس اس کے لیے ٹاٹا ڈوکومو برانڈ اسٹور یا چیانل پارٹنر اسٹور پہنچ کر 29 جنوری تک اس آفر سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔۔