کیٹ کیمبل کا 100میٹر فری اسٹائل میں نیا ریکارڈ

سڈنی۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی خاتون تیراک کیٹ کیمبل نے آسٹریلین شارٹ کورس سوئمنگ چیمپئن شپ میں سو میٹر فری اسٹائل کا نیا عالمی  ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے ویمنز دو سو میٹرز فری اسٹائل فائنل مقابلے میں ہاف وے پوائنٹ کا فاصلہ 50.91 سکینڈس میں طے کر کے عالمی ریکاڈرس کی کتاب کے  اعداد و شمار  بدل دئے ہیں۔ قبل ازیں لیبی ٹرکیٹ نے 2009میں 51.01 سیکنڈس میں فاصلہ طے کرکے ریکارڈ بنایاتھا۔ کیٹ کیمبل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید کئی ریکارڈس  اپنے نام کرنے کی خواہشمند ہیں اوراس کیلئے بھرپورٹریننگ کرتی ہیں۔