کیو پی ایل دوحہ فائٹرس کی 190 رنز سے کامیابی ابراہیم شیخ اور محمد علی کی سنچریاں

دوحہ۔ 30 ڈسمبر (ایجنسیز) قطر پریمیئر لیگ (کیو پی ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے ایک میچ میں دوحہ فائٹرس نے ابراہیم شیخ اور محمد علی کی شاندار سنچریوں کی مدد سے العمل کرکٹ کلب کو 190 رنوں کے واضح فرق سے شکست دے دی۔ دوحہ فائٹرس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورس میں 290 رنز بنائے۔ ابراہیم شیخ نے صرف 31 گیندوں میں 15 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے جبکہ محمد علی نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں میں 110 رنز اسکور کئے۔ 291 رنز کے نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے العمل کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 100 رنز بنا سکی۔ ابراہیم شیخ نے بولنگ میں بھی اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹس حاصل کئے۔