لندن۔ 30 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )کنیک ٹیکٹ ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں چیک جمہوریہ کی پیٹرا کیویٹوا نے ہم وطن لوسی سفارووا کو شکست دے کر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ یو ایس اوپن سے قبل اس ٹورنمنٹ کے فائنل میں کیویٹوا اور ہم وطن لوسی سفارووا میدان میں اتریں۔ دونوں اسٹار پلیئرز کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا۔ عالمی نمبر پانچ پیٹرا کیویٹوا نے اعصاب شکن مقابلے میں پہلا سٹ گنوانے کے بعد ہم وطن حریف کو شکست دی۔ انہوں نے میچ میں 6-7 ، 6-2 اور 6-2 سے کامیابی حاصل جو کہ سیزن کے آخری گرانڈ سلام یوایس اوپن سے قبل ایک اہم کامیابی مانی جارہی ہے۔