کیویٹوا کو شکست ، شاراپوا چائنا اوپن چیمپئن

بیجنگ7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپوا نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے پیٹرا کویٹوا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4, 2-6, 6-4سے شکست دی۔یہ کویٹوا کی مسلسل 8 فتوحات کے بعد پہلی ناکامی تھی۔ دوسری جانب کائی نیشیکوری نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا، فیصلہ کن مقابلہ میں انہوں نے ملوس رانک کو شکست دی۔ جاپان کے کائی نیشیکوری نے تھرڈ سیڈڈ کینیڈا کے ملوس رانک کو سخت مقابلے کے بعد 7-6, 4-6, 6-4 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا ۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ماریا شاراپوا نے کہا کہ سنگا پور میں پہلی مرتبہ کھیلے جانیو الے ڈبلیو ٹی اے ٹور فائنلس میں شرکت سے قبل یہاں خطابی کامیابی فام کو بحال کرنے کے علاوہ اعتماد کو بلند کرنے کیلئے اہم ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار شارا پورا نے مزید کہا ہے کہ وہ سال کا اختتام بحیثیت نمبر ایک کھلاڑی کرنے کی خواہاں ہیں۔