لندن۔22 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) میں حصہ لینے والے نامور کھلاڑیوں کی فہرست میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کی شکل میں ایک اور بڑا نام شامل ہو گیا ہے۔ لاہور میں لیگ کے لوگو کی شاندار تقریب رونمائی میں پی سی بی کی جانب سے دی گئی کھلاڑیوں کی فہرست میں پیٹرسن کی شمولیت قابل ذکرتھی۔تقریب کے دوران پیٹرسن کا ویڈیو پیغام دیکھاگیا جس میں انھوں نے کہاکہ ’’میں فروری میں ہونے والے پاکستانی میلے کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، اور مجھے بے تابی سے اس کے آغاز کا انتظار ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ایک زبردست اور شاندار مقابلہ ثابت ہو گا۔ روایتی ٹی ٹوئنٹی کی طرح اس میں بھی بہت مزہ آئے گا ۔