کلینڈ۔31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کرکٹ نیوزی لینڈ کا ایوارڈ میلہ لوٹ لیا۔ وہ مسلسل دوسرے سال سر رچرڈ ہیڈلی میڈل، ٹوئنٹی20 اور نیشنل پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز بھی لے اڑے۔ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی مسلسل دوسری مرتبہ ریڈ پاتھ کپ سے نوازا گیا۔ نیل ویگنر نے ٹسٹ پلیئرآف دی ایئر جبکہ مارٹن گپٹل نے ونڈے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا اور ایمی سیٹرتھویٹ کو ونڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔ سوزی بیٹس ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی حقدار ٹھہریں۔