کینس نے پولیس اور آئی سی سی تحقیقات کی توثیق کی

ویلنگٹن ۔ 27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے سابق ٹسٹ کھلاڑی کریس کینس نے آج توثیق کی ہیکہ ان سے لندن میٹرو پولیٹن پولیس اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کی ہے لیکن یہ تحقیقات کس لئے ہوئی وہ نہیں جانتے۔ کینس کے بموجب ان سے پولیس اور آئی سی سی نے ربط قائم کیا ہے اور وہ آئندہ چند دنوں اور ہفتوں کیلئے ان سے رابطہ میں رہیں گے۔