کیمیکل سے متاثر ہو کر مزدور فوت

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پیٹ بشیر آباد کے علاقہ میں کیمیکل کی زد میں آکر ایک مزدور فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق 21 سالہ سریندر سنگھ جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ اپنے ساتھی بجرنگ سنگھ کے ہمراہ 2 اگست کے دن پیٹ بشیر آباد میں واقعہ ایک کیمیکل کی فیاکٹری میں مزدوری کررہا تھا ۔ یہ لوگ ڈی سی ایم گاڑی سے کیمیکل کے بڑے ڈبوں کو منتقل کررہے تھے کہ ایک ڈبہ اچانک کھول گیا ۔ اور دونوں شدید متاثر ہوگئے ۔ جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران سریندر سنگھ فوت ہوگیا ۔ پولیس پیٹ بشیر آباد نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔