جکارتہ۔6جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی شٹلر پروپلی کیشپ نے پہلی گیم میں بنائی جانے والی سبقت گنوادی اور انہیں انڈونیشین اوپن سوپر سیریز کے سیمی فائنل میں آٹھویں مقام کے کھلاڑی موموٹا کینٹو کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ کیشپ جنہوں نے کوارٹر فائنل مقابلہ میں عالمی نمبر ایک چن لانگ کو حیران کن شکست دی تھی وہ سیمی فائنل میں سبقت بنانے کے باوجود 21-12 ‘ 17-21‘ 19-21 کی شکست برداشت کی اور یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 11منٹ طویل رہا ۔ کیشپ اور کینٹو کے درمیان دو سال کے بعد پہلا مقابلہ ہوا ہے جس میں جاپانی کھلاڑی نے مقابلہ کے ناقص آغاز کے باوجود خود پرقابو رکھتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ۔