کیشپ ایشین گیمس میں بہتر مظاہرہ کیلئے پرعزم

حیدرآباد ۔ 6 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بیاڈمنٹن کھلاڑی پروپلی کیشپ کا ورلڈ بیاڈمنٹن چمپین شپ میں مظاہرہ ناقص رہا لیکن حیدرآبادی کھلاڑی نے ان عزائم کا اظہار کیا ہے کہ ایشین گیمس میں وہ بہتر مظاہرہ کریں گے ۔ جنوبی کوریا میں ایشین گیمس کا 19 ستمبرکو آغاز ہورہا ہے ۔ کیشپ جوکہ یہاں امراض قلب سے متاثرہ بچوں کیلئے جو تنظیم کام کرتی ہے اُس کے ویب سائیٹ ’’ہرودیا اسپندنا فاؤنڈیشن ‘‘ کو متعارف کرنے کی تقریب میں شرکت کی ۔ مذکورہ ویب سائیٹ بیاڈمنٹن کے قومی کوچ پولیلا گوپی چند کے ہاتھوں متعارف کیا گیا اور اس موقع پر چیف کوچ گوپی چند کے ہمراہ پروپلی کیشپ اور پی وی سندھو بھی موجود تھیں جوکہ اس بامقصد تقریب میں توجہ کا مرکز تھیں۔ دریں اثناء گوپی چند نے کہا کہ ان کی اب تمام تر توجہ اُن کھلاڑیوں کی ٹریننگ پر مرکوز ہیں جوکہ ایشین گیمس میں ملک کیلئے میڈل حاصل کرسکتے ہیں۔