کیروپراکٹک کے ذریعہ مختلف دردوں کا موثر علاج

کریم نگر میں مفت طبی کیمپ سے ڈاکٹر شاہد بیگ کا خطاب
کریم نگر /23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مختلف امراض جیسے گردن ، کمردرد ، سردرد دیگر اسی طرح کی تکالیف رگوں وغیرہ کی کھنچاوٹ کا بغیر کسی دوا گولی انجکشن سرجری صرف مخصوص جسمانی اعضاء پر دباؤ ڈال کر امراض کو دور کیا جاتا ہے ۔ اس طریقہ کار کا نام کیروپراکٹک ہے ۔ کریم نگر میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام کریم نگر عدالت کے روبرو دیوی ہاسپٹل میں ہفتہ اور اتوار دو روزہ مفت کیروپراکٹک کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس سے کئی افراد نے استفادہ کیا ۔ اس کیمپ کیلئے نامور ڈاکٹر شاہد بیگ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جو بیرون ملک سے وطن لوٹ آنے کے بعد انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت مفت علاج کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عموماً 40 سال سے زائد عمر کے 50 فیصد افراد کو کمر درد شروع ہو رہا ہے ۔ اسی طرح گھٹنوں اور ایڑی میں درد اٹھتا ہے ۔ اس طرح کی تکالیف کا بغیر کسی دوا آپریشن مختلف نسوں کو دباکر درد دور کردیا جاتا ہے ۔ یہ طریقہ علاج 1885 ء ڈینیل ڈیوڈ پالر نامی امریکن سائنس دان کیروپراکٹک طریقہ علاج کا موجد ہے ۔ ڈاکٹر شاہد بیگ نے خواہش کی کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت اس طریقہ علاج کو عام کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ۔ اس سلسلہ میں میں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے ۔ اس موقع پر ویلفیر پارٹی آف انڈیا ریاستی نائب صدر وسیم احمد اور مرزا احمد بیگ سٹی صدر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کریم نگر میں کیروپراکٹک کلینک قائم ہے ۔ مفت مشورہ کیلئے فون 8686708813 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭٭