کیرا میری میں طلباء کی ریالی

کیرامیری ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اپنے گھر میں بیت الخلا سے متعلق منڈل کے عوام میں شعور بیداری کیلئے آج مستقر میں مقامی ایم پی ڈی او سید ساجد علی کی قیادت میں اسکولی طلباء کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی جس میں طلباء کی جانب سے ہر گھر میں ذاتی بیت الخلا کی تعمیر کئے نعرے لگائے جارہے تھے اور یہ ریالی مستقر کے تمام محلہ جات میں گشت کرائی گئی اور اس ریالی میں مقامی ایم پی ڈی او کے علاوہ تمام مدارس کے مدرسین بھی شامل تھے ۔