لکھنو۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرانہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کل اعلان ہونے کے بعد بی جے پی کی قسمت کا فیصلہ کرے گی کہ اترپردیش میں اس کی گرتی ہوئی ساکھ، اپوزیشن کے ہاتھوں کا کھلونا بن جائے گی یا پھر وہ اپوزیشن کو دھول چاٹنے پر مجبور کردے گی۔ یاد رہے کہ چار پارلیمانی اور 9 اسمبلی نشستوں کے نتائج کل اعلان ہوں گے جس کے لیے انتخابات پیر کو ہوئے تھے۔ یہ ضمنی انتخاب جو کیرانہ میں ہوا، وہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ حکم سنگھ کے گزرجانے پر ہوئے تھے۔ ان کی دختر مری گنکا سنگھ اب پارٹی کی امیدوار ہیب جن کا مقابلہ تبسم جن جو راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی سے تعلق رکھتی ہیں، سے ہے۔ تبسم حسن، کنور حسن کی دختر ہیں جو عین انتخابات سے قبل ریٹائر ہوئے تھے جو برسر اقتدار پارٹی کے ذلت آمیز شکست سے دل برداشتہ تھے۔