کیرانا ضمنی چنائو کیلئے سکیوریٹی کے سخت انتظامات

مظفر نگر(یو پی) ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرانا کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر جو 28 مئی کو منعقد شدنی ہیں اس ضلع میں سکیوریٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔ اس ضمنی چنائو کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن کل ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اندر وکرم سنگھ نے کہا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے کلکٹریٹ میں صرف پانچ اشخاص ہی کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے سخت سکیوریٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ راشٹریہ لوک دل کے ایک ترجمانی نے کہا کہ پارٹی امیدوار تبسم بیگم اس ضمنی چنائو کے لیے ان کا پرچہ نامزدگی سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی تائید و حمایت سے داخل کریں گی۔