کیرامیری /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکل انسپکٹر وانکڑی این پرساد راؤ نے آج کیرامیری منڈل کے انارپلی جھری ہٹی اور کیرامیری کے سرکاری مدارس میں ہریتا ہارم اسکیم کے تحت شجرکاری کا پروگرام اہتمام کیا ۔ بعدا زاں ضلع پریشد ہائی اسکول کیرامیری میں مدرسہ کے طلبہ کیلئے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا جس میں انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ہر طالب علم پر لازمی ہے کہ وہ اپنے اساتذہ اور والدین کا ادب کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جس طالب علم میں ادب ہوتا ہے اس طالب علم میں علم کی قابلیت زیادہ ہوتی ہے ۔ سرکل انسپکٹر نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع عادل آباد ، وکرم جیت دُگل کے احکامات منعقد کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں این پرساد راؤ کے س اتھ مقامی انچارج سب انسپکٹر سریدھر ، نائب انسپکٹر شیوراج کے علاوہ ضلع پریشد ہائی اسکول کے صدر مدرس موہن راؤ اور دوسرے اساتذہ بھی موجود تھے ۔