ترواننتاپورم ۔ /21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی بی جے پی کو معاشرے کی تقسیم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 4 بی جے پی قائدین نے آج پارٹی سے استعفیٰ دیدیا اور سی پی آئی ایم نے شرکت کیلئے دلچسپی ظاہر کی جو کیرالا میں ایل ڈی ایف حکومت کی قیادت کررہی ہے ۔
باغی بی جے پی رکن اسمبلی
انیل گوٹے کی پارٹی دشمن مہم
ممبئی ۔ /21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے باغی رکن اسمبلی جو دھولے کی نمائندگی کرتے ہیں کہا کہ وہ شمالی مہاراشٹرا میں بی جے پی کے خلاف انتخابی مہم چلائیں گے ۔ وہ اب بھی بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں کیونکہ ان کا استعفیٰ مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر نے ہنوز قبول نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ دھولے ، جلگاؤں اور ناسک میں پارٹی کے خلاف مہم چلائیں گے ۔