لکھنو ۔28 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماجی پارٹی ( بی ایس پی ) کی سربراہ مایاوتی نے آج مرکز پر الزام عائد کیا کہ وہ کیرالا کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کررہا ہے ۔ اُنھوں نے سیلاب زدہ ریاست کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کی پارٹی نے مرکز پر زور دیا کہ وہ کیرالا سیلاب کی صورتحال کو قومی آفات سماوی قرار دے۔ بی ایس پی نے غیربی جے پی حکمرانی والی ریاست کیرالا کے ساتھ مرکز کے سوتیلے سلوک کی مذمت کی ۔ ریاست کیرالا اور کرناٹک کے بعض حصوں میں سیلاب کی تباہیں آئی ہوئی ہیں۔ یہاں پر مختلف تنظیموں اور انفرادی طورپر امدادی کام جاری ہے لیکن مرکزی حکومت نے اس ریاست کو مطلوب ضرورتوں کی تکمیل کیلئے خاطرخواہ کام نہیں کیا ہے ۔ ایک حساس اور نازک مسئلہ ہے اس پر زیادہ توجہہ دی جانی چاہئے ۔ نہ تو مرکز نے اسے قومی آفات سماوی قرار دیا ہے اور نہ ہی اس نے کیرالا کے تعلق سے کسی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔