حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پیرازادی گوڑہ کے علاقہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں کھیل کے دوران ایک لڑکے نے نامعلوم زہریلی دوا کااستعمال کرلیا۔ پولیس میڑپلی کے مطابق 10 سالہ سری پرساد جو پیرزادی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا طالب علم بتایا گیا ہے ، یہ لڑکا 8 ڈسمبر کے دن اس کے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ اس نے اسی دوران مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔