نئی دہلی۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لودھا کمیٹی کی سفارشات پر لب کشائی سے گریز کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر نے بی سی سی آئی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی نے ملک میں کھیل کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ تنڈولکر جو کہ یہاں ہندوستان ٹائمس کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ تنڈولکر نے مزید کہا کہ ان کا اپنا شخصی تجربہ ہے کہ جب میں بڑا ہورہا تھا تو بی سی سی آئی نے پوری حمایت کی۔ بی سی سی آئی اور ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن نے کئی کیمپس کا انعقاد بھی کیا۔ تنڈولکر نے رانجی کے ایک مقابلے میں دو وکٹوں کے استعمال کی بھی حمایت کی ہے۔