کھیل، کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین : اے کے خان کی تقریر

حیدرآباد 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) طالب علم چاہے اسکول کا ہو یا کالج میں اپنی تعلیم کے ساتھ کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے وہ اسپورٹ میں اچھے مظاہرہ کے ذریعہ ریاستی قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقام بنا سکتا ہے اور شہرت حاصل کرسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب اے کے خان آئی پی ایس نے یہاں سروجنی کرکٹ اینڈ فٹنس اکیڈیمی کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ گیمس اسپورٹس کے ذریعہ نہ صرف صحت و تندرست رہ سکتے ہیں بلکہ چست و چوبند رہتے ہیں اور محتلف سطح پر مقام پاسکتے ہیں۔ اس موقع پر لیبر کمشنر مسٹر اشوک آئی اے ایس نے بھی مخاطب کیا اور مختلف مقابلہ جات میں کامیابی انہیں انعامات عطا کئے ۔ اس تقریب میں 400 کھلاڑیوں نے شرکت کی اس اکیڈیمی کی جانب سے کرکٹ ،ٹینس کی کوچنگ فراہم کی جاتی ہے اور فٹنس سنٹر میں فزیکل ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔