حیدرآباد۔یکم جولائی، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ میڑپلی میں ایک چوکیدار پانی کے گڑھے میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا۔ میڑپلی پولیس کے مطابق54سالہ بھرت کمار جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ پروتا نگر اپل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل کام سے واپسی کے دوران پولیس سمجھتی ہے کہ وہ پانی کے گڑھے میں گرکر غرقاب ہوگیا۔ چونکہ گذشتہ روز سے بارش کے سبب گڑھے میں پانی جمع تھا اور چوکیدار اس میں گرگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔