کھمم ۔ 25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوامی مسائل پر کھمم ضلع ایس۔پی اے وی رنگاناتھ کی جانب سے منعقد کردہ ہفتہ واری پروگرام میں اپنے اپنے علاقوں سے آئے ہوئے عوام کے مسائل کی یکسوئی کرتے ہوئے متعلقہ پولس اسٹیشنوں کو احکامات جاری کیا،٭ضلع کھمم کے ویرا منڈل سے تعلق رکھنے والا وینکڈیشورلو نے ضلع ایس پی کو اپنی فریا د سنا ئی کہ حیدرآباد میں اسکے تعلقات بہت گہرے اور اعلی ہیں اور اسکو وی۔آر۔او کی نوکری دلانے کے لئے 5لاکھ روپیہ کا خرچ ہوگا جس پر وینکٹیشورلو نے 2 لاکھ روپیہ پیشگی ادا کیا لیکن اب تک اسکو کوئی نوکری نہی دلوائی اور رقم کی واپسی کے مطالبہ پر موبائل فون بند کردیا زبردستی رقم کی واپسی کے مطالبہ پر دھمکیاں دی جارہی ہیں،وینکٹیشورلو کے اس شکایتی فریادپر ضلع کھمم ایس پی نے ویرا کے سی۔آئی کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کی یکسوئی کی جائے اگر شکایت صحیح ہے تو چیٹنگ کیس بک کر کے اس سے متعلقہ لنک کو حیدر آباد میں ارسٹ کر لیا جائے۔ ٭ کھمم کے رہنے والے پرابھاکر نے شکایت کی کہ اس کا ایک دوست (رام بابو)ہے دونو ںتجارت کے لئے 13لاکھ روپیہ نقد بینک کے ذریعہ حاصل کئے اور اب اس وقت رام بابو رقم کے ادا کرنے سے انکار کررہا ہے فون کر نے پر وہ سراسر مکر جا رہا ہے فون کر نے پر فون بند کر کے سم بدل رہا ہے گھر جانے پر گھر پر نہ ہو نے کا بہانہ بنا رہا ہے، پرابھاکر کی شکایت پر ضلع ایس۔پی اے وی رنگا ناتھ نے اربن پولس اسٹیشن کے ایس۔آئی کو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ پرابھاکر کی شکایت کی یکسوئی کی جائے اور فورا قانونی کارروائی کی جائے۔ ٭ حسین بی ضلع کھمم پالونچہ منڈل پانڈو رنگاپورم کی رہنے والی خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ پانڈو رنگا پورم قصبہ کے سروے نمبر 126/146میں 8ایکر زمین قبضہ کر نے کے لئے ساراپاکہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون زبردستی ظلم کررہی ہے سروے کے لئے اجازت لیکر سروے کر نے کے لئے پہنچنے والوں پر سارا پاکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون زبردستی سے اگر کوئی سروے کر نے پر وہ خودکشی کرلینے کی دھمکی دے رہی ہے جس سے کوئی بھی سروے کر نے کے لئے تیار نہی ہے،جس پر ایس۔پی نے پالونچہ رورل کے ایس۔آئی کو حکم دیا کہ اس خاتون کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کسی کے ڈرانے سے یا پھر دھمکانے سے سروے کو روکا نہی جا سکتا۔٭کھمم ضلع کتہ گوڑم کے کولی لائن سے تعلق رکھنے ولے خاتون نے شکایت پیش کی کہ اسکے پڑوس میں رہنے والی خاتون اور اس خاتون کے رشتہ دار ملکر اس کی زمین کا ناجائز قبضہ کر نے کے لئے ڈرا دھمکا رہے ہیں ، جس پر ایس۔پی نے کتہ گوڑم کے ڈی۔ایس۔پی کو حکم دیا کہ موقع پر پہنچ کر یکسوئی کی جائے۔