کھمم میںملک شام پرظلم و تشدد کے خلاف احتجاج

علماء، حفاظ،دانشوران کے ساتھ عوام کی کثیر تعداد شامل‘مظلوم کو انصاف دلانے اقوام متحدہ سے اپیل

کھمم ۔ 11 ؍ مارچ ( سیدصابر احمد کی رپورٹ) شہر کھمم میں ملک شام میں ہو نے والے ظلم اور تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک امن ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا ، جس میں بلا تفریق مذہب و ملت کل جماعتی قائدین کے ساتھ ساتھ بلا تفریق سیاسی قائدین نے اس میں شرکت کی۔ ریالی کا آغاز کھمم کے اردو گھر شادی خانہ سے ہو کر کھمم بس اسٹانڈ چوراہے سے ہو تے ہوئے ضلع کھمم کلکٹریٹ کے رو برو واقع دھرنا چوک پر اس کا اختتام عمل میں آیا۔ اس مو قع پر علماء جماعت اسلامی،جماعت اہل حدیث، جماعت سنی، کے علاوہ سیاسی قائدین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک شام پرظلم اور تشدد کے خلاف یہ احتجاجی ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے پوری دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور بر بریت کا معاملہ کیا جا رہا ہے،اور ہمارے ملک ہندوستان میں بھی ایسے حالات بنا نے کی نا پاک سازش کی جا رہی ہے، آج پوری دنیا میں امن و امان کو ختم کر نے کی سازش کی جا رہی ہے، اور مسلمانوں کے خون کو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتا را جا رہا ہے۔ اس موقع پر ضرورت ہے اس بات کی کہ ہم متحد ہو جائیں، اور اس موقع پر اقوام متحدہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان معصوموں پر ہو نے والے تشدد کے خلاف کارروائی کی جائے، اور ریاست کی حکومت اور حکومت ہند سے ہماری مخلصانہ در خواست اور اپیل ہے کہ اسکے خلاف اپنی آواز کو بلند کرے، اور ان معصوم اور کمزوروں کو امن و انصاف دلائیں،ہمارے گروہ اور ہمارے مسالک الگ الگ ضرور ہو سکتے ہیں مگر جب بات آئیگی متفق ہو نے کی تو ہم ضرور متفق ہو کر اپنی آواز کو بلند کر ینگیں، اور اس موقع پر عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ آئندہ جب کبھی ہمیں یہ علماء کرام اور یہ قائدین دعوت دیں متفقہ طور پر ہم انکا بھر پور تعاون پیش کریں، اور اتحاد کے لئے ، امن و ا مان اور یکجہتی کے لئے ہم اپنے کاروبار اپنی مصروفیات کو پیچھے کر تے ہوئے متفق ہو نے کا ثبوت پیش کریں ۔ اس موقع پر علماء کرام، دانشوران، بلا مسلک و ملت کل قائدین کے علاوہ عوام الناس اور خصوصا نوجوانان شہر کھمم کا ایک کثیر مجمع شریک رہا۔