کھلاشا جیولر کا بنجارہ ہلز میں آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : شہر کی مشہور جیویلری شورومس کھلاشا گولڈ پرائیوٹ لمٹیڈ نے شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں نئے شورومس کا آغاز کیا ہے ۔ جہاں اداکارہ تانیہ ہوپ ، پابل گھوش اور دیگر سوپر ماڈلس نے کلاشا کے اکسکلوزو زیورات کی نمائش کی ۔ اس موقع پر کھلاشا کے ڈائرکٹر ابھیشک چندا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاشا جیویلرس پرائیوٹ لمٹیڈ 1901 سے ہی زیورات کی صنعت کا لیڈر بنا ہوا ہے ۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 پر تین منزلہ شوروم کا آغاز کیا ہے ۔ کھلاشا فائن جیویلر خالص خوبصورت زیورات کی دنیا میں اپنا ایک منفرد پہچان رکھتا ہے ۔ جہاں ڈائمنڈ ، گولڈ ، پلاٹنیم ، سلور اینڈ جڈوا جسے زیورات پیش کئے گئے ہیں ۔ مسٹر ابھیشک چندا نے کہا کہ کھلاشا کیپس گولڈ کی جانب سے پہلا شوروم ہے جسے وقفہ وقفہ سے مزید وسعت دی جائے گی ۔۔