اجزا: کھجور (گٹھلی نکال لیں ) کپ، انجیر تین عدد (پانی میں بھگو دیں تاکہ نرم ہو جائیں )، کریم کپ، شہد ایک کھانے کا چمچہ، دودھ ایک گلاس، کوکونٹ ملک ایک کپ
ترکیب :کھجور اور انجیر کو دودھ میں ڈال کر پکائیں، نرم ہو جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے گرائنڈ رمیں ڈالیں، اس میں، شہد، کریم اور کوکونٹ ملک ڈال کر خوب اچھی طرح گرائنڈر کر لیں، اگر چاہیں تو کچلی ہوئی برف ڈال کر دوبارہ گرائنڈ کر لیں، مزیدار کھجور کو لاڈاتیار ہے، سرونگ ڈش میں نکال لیں اور سرو کر یں۔