کھانا کھانے سے قبل پانی پینے سے بڑھتے وزن پر قابو پایا جاسکتا ہے

وزن کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ امریکی ماہرین نے واضح کردیا ہے جو نہ تو ورزش ہے اور نہ ہی فاقہ ، بس دو گلاس پانی۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق روزانہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے بھوک کی اشتہاء کم ہوجاتی ہے اور پھر کم کھانا کھانے کے نتیجے میں کئی پاؤنڈ وزن باآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دن میں کم از کم تین مرتبہ کھانا کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے نہ صرف بڑھتے وزن پر قابو پانا ممکن ہے بلکہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد اس قدرتی طریقے کے استعمال کے ذریعے ادویات کے منفی اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔