کھاتہ داروں کی رقم نکالنے پر بینک ملازم گرفتار

کاماریڈی:27؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بینک ملازم نے کار خریدنے کے خاطر کھاتہ داروں کی رقم ڈرا کرنے پر پولیس نے کھاتہ دار کی شکایت پر بینک ملازم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے کار ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب کاماریڈی منڈل کے موضع لنگا پور کے ڈی لنگم کاماریڈی کے آندھرا بینک میں 5لاکھ 56 ہزار کھاتہ میں جمع کیا تھا۔ کھاتہ دار لنگم روپئے کی ضرورت پڑنے پر اپنے کھاتہ سے روپئے نکالنے کیلئے پہنچا تو کھاتہ میں 5لاکھ 55 ہزار روپئے ڈرا ہوجانے پر بینک عہدیداروں کو شکایت کی جس پر بینک عہدیداروں نے اندرون ایک ہفتہ اس مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ ایک ہفتہ کے بعد بھی اس مسئلہ کا حل نہ ہونے پر لنگم نے دیہاتیوں کے ہمراہ بینک کے روبرو دھرنا دیااور

بتایا کہ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ ان کے کھاتہ سے نامعلوم افراد نے 5لاکھ 55 ہزار روپئے ڈرا کرلیا۔مسئلہ سنگین ہوجانے پر کھاتہ دار لنگم اور بینک منیجر پولیس میں شکایت کی۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے سی سی کیمرہ کے ریکارڈ کا معائنہ کرنے پر بینک کے ملازمین پراوین جس کا کاماریڈی سے کرنول تبادلہ کیا گیا تھاپرواین نے اے ٹی ایم سے رقم ڈرا کرنے کی سی سی کیمرہ میں ثبوت حاصل ہونے پر پولیس نے پراوین کی گرفتاری کیلئے سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ تحقیقات میں اس بات کا بھی پتہ چلا کہ لنگم کے علاوہ دیگر دو کھاتہ داروں سے بھی تقریباً10لاکھ روپئے ڈرا کرنے کا انکشاف ہوا۔ ڈرا کئے گئے 10لاکھ روپئے سے آئیکان کارو دیگر اشیاء خریدنے کا بھی پتہ چلا۔ بینک کا عملہ نے پولیس عہدیداروں کو اطلاع دینے پر پراوین کرنول سے کاماریڈی آندھرا بینک پہنچ کر ڈرا کی گئی رقم ادا کرنے کیلئے بات چیت کرنا شروع کیا تو اس بات کی اطلاع سرکل انسپکٹر کاماریڈی ٹائون کرشنا کو ملنے پر سرکل انسپکٹر کرشنا، سب انسپکٹر مدھوبینک پہنچ کر بینک منیجر کی نگرانی میں پرواین کو تحویل میں لے لیااور پولیس کو بتایا کہ ڈرا کردہ رقم سے کار خریدی گئی پولیس نے پرواین کے پاس سے کار برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیااور ریمانڈ پر دے دیا۔