کک ہند۔پاک کے خلاف بہتر مظاہروں کیلئے پرعزم

لندن۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ڈبل سنچری کے بعد آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کیخلاف 13اننگز میں نصف سنچری تک سے محروم انگلش اوپنر الیسٹر کک نے پاکستان اور ہندوستان کو اپنا اگلا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان میں اب بھی دم خم باقی ہے۔ الیسٹر کک کے مطابق طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے کے دوران کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب رنز اسکور کرنا سب سے مشکل لگتا ہے کیونکہ وہ ڈان بریڈمین نہیں ہیں۔33 سالہ الیسٹر کک نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کی نمائندگی کیلئے انہیں رنز کرنا ہوں گے۔