لندن۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق انگلش کپتان الیسٹر کک جاری سیریز کے اختتام پر بین الاقوامی سے کنارہ کشی کا اعلان کرچکے ہیں لیکن ہوسکتا ہے کہ انہیں کیریئر کا آخری ٹسٹ کھیلنے کا موقع نہ ملے۔ ان کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اس موقع پر وہ اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہیں گے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹسٹ جمعہ کو اوول میں شروع ہوگا۔ انگلش بورڈ پہلے ہی ٹیم کا اعلان کرچکا ہے۔ کرس ووکس اور اولی پوپ کی واپسی ہوئی ہے۔ اگر الیسٹرکک دستیاب نہیں ہوئے تو اوپننگ کیلئے معین علی یا جو روٹ کو آزمایا جاسکتا ہے۔ معلنہ ٹیم الیسٹر کک، کیٹن جیننگز، جو روٹ ( کپتان )، جونی بیئرسٹو، بین اسٹوکس، جوز بٹلر، معین علی، سیم کرن، عادل رشید، جیمز اینڈرسن، اسٹیورٹ براڈ، کرس ووکس اور اولی پوپ پر مشتمل ہے۔