لندن ۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے کہاہے کہ الیسٹرکک کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے میں تاخیر ہوچکی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کا عالمی کپ صرف 5 مہینے کی دوری پر ہے اور وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ الیسٹر کک کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے لئے اتنی تاخیر کیوں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الیسٹر کک ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کے کپتان برقرار رہیں تاکہ انگلینڈ کی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔
کلارک پاک ونڈے سیریز سے باہر‘ہیوز متبادل کھلاڑی
سڈنی۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں مجوزہ ونڈیسیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔عضلات میں جکڑن کا شکار کلارک کی اس کے علاوہ ٹسٹ سیریز میں شرکت بھی غیر یقینی ہے۔کپتان کلارک کی ونڈے سیریز میں عدم شرکت کے بعد ان کے مقام پر بیٹسمین فیل ہیوز کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ کلارک کے مقام پر ہیوز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو پہلے صرف ٹسٹ سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم کے رکن تھے تاہم اب وہ پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں مجوزہ ونڈے سیریز میں شرکت کریں گے۔