کڑپہ۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کڑپہ میں بلدی انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا عمل اختتام کو پہنچا۔ کڑپہ بلدی کارپوریشن کے 50ڈیویژنوں کیلئے جملہ 505 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی کے ادخال کے آخری دن بڑے پیمانے پر مختلف جماعتوں کے اور آزاد امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔372 مختلف سیاسی جماعتوں کے اور آزاد امیدواروں نے آخری دن پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ 10مارچ کو پرچہ نامزدگی کے ادخآل کے عمل کا آغاز ہوا ۔ پہلے دن کسی بھی امیدوار نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کئے۔ 11مارچ یعنی دوسرے دن جملہ 4امیدواروں نے،12مارچ کو129 پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ سیاسی جماعتوں کے لحاظ سے تلگودیشم کے سب سے زیادہ 122امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے جبکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے 100امیدواروں نے 219 آزاد امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں جبکہ بی جے پی نے 12، لوک ستہ کی جانب سے 3، سی پی ایم کی جانب سے 15، سی پی آئی کی جانب سے 13 اوردیگر چھوٹی جماعتوں کے 8امیدواروں نے پرچہ جات داخل کئے۔