حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) کچرہ جلانے کے دوران کچرہ کی زد میں آکر ایک ضعیف شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 85 سالہ نرسمہا جوالوین کالونی کا ساکن تھا ‘ ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے ۔ ضعیف شخص اپنے مکان کے قریب جو کچرہ کو جلانے کی کوشش میں خود جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔