حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) کھیل کے دوران دلگی ایک کمسن کی موت کا سبب بن گئی ۔ شمس آباد کے علاقہ پالماکور میں یہ دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ 12 سالہ لڑکی سریشا جو کپڑے کی مدد سے جھولہ تیار کرتے ہوئے کھیل رہی تھی ۔ یہ لڑکی کھیل میں مصروف و مگن ہوگئی اور اس پر کسی نے توجہ نہیں دی کھیل میں دلگی اس کی موت کا سبب بن گئی ۔ کھیلتے کھیلتے اس کپڑے کا جھولہ اس کے گلے کا پھندہ بن گیا ۔ تاہم شدید متاثرہ حالت میں سریشا کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ سریشا پالماکور کو علاقہ کے ساکن گری کی بیٹی تھی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔