کاماریڈی :28؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی و ٹی آرایس امیدوار جکل ہنمنت شنڈے جکل حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران ایک من گھڑت کہانی سناتے ہوئے دھوبی طبقہ کے خاتون کی ہتک کرنے کے خلاف ریاستی راجاتا سنگم ( دھوبی ) نے آج کاماریڈی ضلع کے مستقر نظام ساگر روڈ پر دو گھنٹے تک راستہ روکو کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ۔ دھوبی طبقہ کے راستہ روکو کی وجہ سے ٹرافک میں خلل پیدا ہونے پر پولیس یہاں پہنچ کر انہیں زبردستی گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ دھوبی طبقہ سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے بھی دھرنا میں شامل ہوکر ٹی آرایس کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کی ۔ تلنگانہ دھوبی سنگم کے ریاستی صدر لکشمی کی قیادت میں ضلع صدر راجنا ، کانگریس قائدین وینو گوپال گوڑ ،ہری کشن گوڑ، اشوک ریڈی ، رمیش ،گنیش نائیک و دیگر نے دھرنا میں حصہ لیا ۔ ہنمنت شنڈے کی رکنیت کو برخواست کرنے اور ان کا بی فارم منسوخ کرنے اور فوری معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ۔ دھوبی سنگم کے قائدین نے نظام ساگر چوراستہ پر کل دو گھنٹے تک راستہ روکو کیا ۔ جس کی وجہ سے ٹرافک میں خلل پیدا ہونے پر ایس ایچ او راما کرشنا ، سب انسپکٹر محمد مظہر و دیگر پولیس عہدیدار یہاں پہنچ کر دھرنا کو برخواست کرنے کی ہدایت دی ۔ پولیس کو دیکھتے ہی وہ قائدین نے سڑک پر بیٹھ گئے اور اور ٹی آرایس امیدوار ہنمنت شنڈے کے خلاف نعرہ بازی کرنا شروع کیا تو پولیس نے انہیں زبردستی گھسٹتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں میں منتقل کیا ۔ ریاستی صدر خاتون ہونے کی وجہ سے انہیں منتقل کرنا مشکل ہونے پر ایک مہیلا کانسٹیبل کو طلب کیا ۔ پولیس نے زبردستی خواتین کو پولیس کی گاڑی میں بیٹھا کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ اس موقع پر ریاستی صدر سری لکشمی ، ضلع صدر راجنا ، کانگریس قائد اشوک ریڈی و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ سابق رکن اسمبلی ٹی آرایس امیدوار حلقہ اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے دھوبی طبقہ کی خاتون کے خلاف من گھڑت کہانی سناتے ہوئے ہتک کی ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار جماعت کے پاس پسماندہ طبقات کی اہمیت نہیں ہے تین دن قبل یہ واقعہ پیش آیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہنمنت شنڈے کے خلاف کارروائی کرنے تک احتجاج جاری رہیگااور برسراقتدار جماعت کو کپڑوں کے مانند دھونے کا انتباہ دیا ایک طرف دھوبی طبقہ کے خلاف زہر گھولتے ہوئے دوسری طرف کاماریڈی میں دھوبی طبقہ کو منانے کیلئے اجلاس غیر مجاز طور پر منعقد کی جارہی ہے جو سراسر غلط ہے ۔ برسراقتدار ٹی آرایس کے غرور کو ختم کرنے کیلئے ایس ٹی طبقہ پابند عہد ہے ۔ انہوں نے ہنمنت شنڈے کا بی فارم کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے معطل کرنے کا مطالبہ کیا ۔