ریاض ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ایک فلپائنی شہری کا جس پر اپنے کفیل کے قتل کا جرم ثابت ہوگیا تھا، سر قلم کردیا۔ اس طرح جاریہ سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی جملہ تعداد 40 ہوگئی۔ گذشتہ دو ماہ میں سعودی عرب میں 2014ء کے دوران جملہ سزائے موت پانے والوں کی تعداد کی تقریباً نصف تعداد میں غیرملکیوں اور سعودی شہریوں کو سزائے موت دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ سعودی پریس ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔