کپل دیو کو برطانیہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

لندن ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ کپل دیو کو یہاں دارالامراء میں منعقدہ تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ جو انڈو ۔ یوروپین بزنس فورم نے قائم کیا ، سابق ہندوستانی ورلڈکپ فاتح کپتان کو کل شام پیش کیا گیا کہ انھوں نے اس کھیل کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی اور خوشی سوسائٹی کے ذریعہ غریبوں و نادار خاندانوں کی بھلائی کے شعبہ میں بھی اپنا رول انجام دیا ۔ کپل نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا، ’’مجھے ہندوستانی ہونے پر بہت فخر ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں کسی کے بھی ساتھ بزنس کرنے کیلئے قابل و تیار ہے‘‘۔