ایڈیلیڈ۔ 2جون (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق کپتان ایان چیپل نے کہا ہے کہ اگر کپتان کو میدان پر سینئر کھلاڑیوں سے مفید مشورے ملیں اور اچھے منیجرز کی خدمات حاصل ہوں تو وہ ٹیم کو بہترین انداز میں چلا سکتا ہے۔ ہندوستانی سابق کوچ انیل کمبلے اور کپتان ویراٹ کوہلی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ کپتان ٹیم کو زیادہ اچھے انداز میں اس لئے قابو کر سکتا ہے کیونکہ میدان پر زیادہ تر فیصلے اس کے ہوتے ہیں۔ لہٰذا کپتان میں قائدانہ صلاحیتیں ہونی چاہئیں۔ اس طرح ساتھی کھلاڑی بھی اپنے قائدکی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کا احترام کامیابی کیلئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اگر کپتان اور کوچ دونوں مضبوط ذہن کے ہوں گے تو پھر اختلافات پیدا ہوتے ہیں۔ کپتان کو ایسے لوگوں سے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کے ساتھ موجود ہو۔
نیوزی لینڈ نے امریکہ کپ جیت لیا
برمودا۔ 27جون (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے امریکہ کے خلاف 7-1 سے کشتی رانی کا بڑا خطاب ’’امریکہ کپ‘‘ پھر اپنے نام کر لیا۔ نیلگوں پانی پر سیلرز کی شاندار کارکردگی نے سب کے دل جیت لئے۔ برمودا کے ساحل سمندر پر سیلنگ کا امریکہ کپ ایونٹ ختم ہو گیا۔ خوبصورت ساحلی مناظر اور نیلگوں پانی نے ایونٹ کو دلکش بنا دیا ، کشتی رانوں کی شاندار کارکردگی پر پرستاروں کا جوش و خروش عروج پر تھا ۔