لاہور۔۔30 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مہمان ٹیم زمبابوے کو یہاں کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر پاکستان نے گذشتہ 17 ماہ میں پہلی ونڈے سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم نیمسلسل پانچ ونڈے سیریز ہارنے کے بعد بالآخر پہلی سیریز جیت لی ہے۔پاکستان نے آخری بار دسمبر2013 میں سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ونڈے سیریز 3-2 سے جیتی تھی پاکستانی ٹیم کو اس سے پہلے سری لنکا، آسٹریلیا نیوزی لینڈ (دو مرتبہ) اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ پانچوں ناکامیاں کوچ وقاریونس کے کھاتے میں لکھی گئی تھیںکپتان بننے کے بعد اظہرعلی کی ونڈے میںمظاہرہ کافی شاندار ہیں اور انھوں نے دوسرے ونڈے میں اپنی دوسری ونڈے کریر کی دوسری سنچری اسکور کی۔کپتان کی حیثیت سے پانچ مقابلوں میں یہ ان کی 50 سے زائد رنز کی چوتھی اننگز تھی جن میں دو سنچریاں شامل ہیں۔قبل ازیں بیٹنگ کے لئے مدعو کئے جانے کے بعد زمبابوے کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو میچ اور سیریز جیتنے کے لئے 269 رنز کا نشانہ دیا۔سرفراز احمد محمد حفیظ اور اسد شفیق ناکام رہے حالانکہ اس مقابلے میں اسد شفیق کو چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا لیکن وہ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہرعلی کی سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم جیت کی طرف پیش قدمی جاری رکھی لیکن جب وہ 41 ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تو پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے 58 گیندوں پر 60 رنز درکار تھے لیکن حارث سہیل اور شعیب ملک نے 48 ویں اوور میں پاکستانی ٹیم کو چھ وکٹوں سے میچ اور سیریز جتوادی۔حارث سہیل نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔مہمان ٹیم کو260 سے زاید کا اسکور فراہم کرنے میں سکندر رضا نے کلیدی رول ادا کیا جنھوں نے 84 گیندوں میں 8 چوکوں اور 3 چھکوں پر مشتمل اپنی ایک شاندار اننگز میں غیر مفتوح 100 رنز اسکور کئے۔پاکستانی کپتان اظہر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا۔