کپاس کے کسانوں کو مایوسی

یلاریڈی ۔24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گزشتہ تین سال سے کپاس کی کاشت کرنے والے کسانوں کو اطمینان بخش قیمت میسر ہونے سے اس سال بڑی امیدوں کے ساتھ کسانوں نے کپاس کی کاشت کی تھی لیکن حکومت کی عدم دلچسپی سے اب کی بار بھی مایوسی کا شکار ہونا پڑرہا ہے ۔ منڈل تاڑوائی کے علاقے ، پہاڑ چٹیالہ ، نندی واڑی ، ارگنڈ ، چندہ پور ، کنکل ، سومارم ، دیوائی پلی ، سنگوجی واڑی ، سنتائی پیٹ اور کرڈپلی ، تاڑوائی پر پانچ ہزار ایکڑ سے زائد کپاس کی کاشت کی گئی ۔ کپاس نکالنے کیلئے فی کیلو میٹر دور 20 تا 30 روپئے تک طلب کررہے ہیں ۔ ان حالات میں کسان 3700 سے چار ہزار روپئے فی کنٹل کپاس فروخت کررہے ہیں ۔ اس قیمت سے کسانوں میں کم از کم کاشت کی قیمت بھی وصول نہیں ہورہی ہے ۔ بازار میں قیمت نہ ہونے سے کئی کسان تو کھیتوں میں ہی کپاس نکالے بناء ہی چھوڑ دے رہے ہیں ۔ اگر حکومت اس کیلئے بھی خریداری سنٹر قائم کر کے فی کنٹل چھ ہزار روپئے قیمت مقرر کردیئے تو کچھ حد تک کسانوں کو راحت ملے گی ۔