کُک برطرف‘ مورگن نئے کپتان

لندن۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے آغاز سے دو ماہ قبل ونڈے ٹیم کیلئے سخت فیصلہ لیتے ہوئے ناقص فام کا شکار السٹر کُک کو قیادت سے برطرف کرتے ہوئے ان کے مقام پر ایان مورگن کو ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے ۔انگلش سلکٹروں کا ایک اجلاس جس کی قیادت جیمس وائیٹیکر کررہے تھے اس میں ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تشکیل کے ضمن میں منعقدہ اجلاس میں مورگن کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کُک کی قیادت میں کھیلے گئے 69مقابلوں میں انگلینڈ نے 36فتوحات حاصل کی ہے اور 30ناکامیاں ہوئی ہیں لیکن گذشتہ 37مقابلوں میں ٹیم صرف 15مرتبہ کامیابی حاصل کرپائی ہے ۔ مورگن کا فام بھی گذشتہ 19اننگز میں صرف ایک سنچری کے ذریعہ ناقص ہے تاہم سلکٹروں نے تبدیلی کا فیصلہ کیا ۔