شمس آباد۔/7مئی، ( سیاست نیوز) جی ایم آر حیدرآباد انٹر نیشنل ایر پورٹ لمٹیڈ کو ایچ ایم ٹی وی بزنس ایکسلینس 2017 ایوارڈ حاصل ہوا۔ حیدرآباد میڈیا ہاؤس لمیٹیڈ ایچ ایم ٹی وی اور ہنس انڈیا الکٹرانک و پرنٹ میڈیا چلاتا ہے جو دونوں ریاستوں میں کامیابی کے ساتھ چلایا جارہا ہے۔ کاروباری ادارے اور تاجرین کی ہمت افزائی کے لئے مختلف شعبہ جات سے درخواستیں حاصل کرنے کے بعد خصوصی جیوری ٹیم نے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ حیدرآباد لمیٹیڈ کو ایچ ایم ٹی وی بزنس ایکسلینس 2017 ایوارڈ کیلئے منتخب کیا۔ انندتا سنہا ہیڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن GHIAL نے ایم وینکیا نائیڈو مرکزی وزیر ہاؤزنگ اینڈپاورٹی ایوی ایشن و انفارمیشن براڈ کاسٹنگ اور بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر لیبر کے ہاتھوں ایوارڈحاصل کیا۔ اس موقع پر سنجے کاپا راجو وغیرہ موجود تھے۔