کویٹووا اور ایوانووچ کو شکست

پیرس 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ اوپن 2014 ء میں خطاب کی دعویدار کھلاڑیوں کے اخراج کا سلسلہ ہنوز جاری ہے، جیسا کہ درجہ بندی میں پانچویں مقام پر فائز پیٹرا کویٹووا کو سخت ترین مقابلہ کے بعد سابق چمپئن سویتلانا کوزنیٹسوا کے خلاف 7-6(7) ، 1-6، 7-9 کی شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ ایک اور سابق چمپئن اینا ایوانووچ کو لوسی سفارووا کے خلاف راست سیٹوں میں 6-3 ، 6-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ کویٹووا ور کوزنیٹسوا کے درمیان فیصلہ کن اور تیسرا سیٹ 92 منٹ طویل رہا۔

Leave a Comment