کوہیر میں91فیصد ووٹر کارڈس کو آدھار سے مربوط کرنے کا کام مکمل

کوہیر۔/13مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل تحصیلدار فرحین شیخ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کوہیر منڈل میں 12مئی تک تقریباً 91فیصد ووٹر شناختی کارڈس کو آدھار کارڈس کے نمبر سے مربوط کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ مابقی کام صرف 8دنوں کے اندر تکمیل کرلیا جائے گا۔ بغیر آدھار کارڈس کے ووٹر لسٹ سے ناموں کو منسوخ کردیا جائے گا۔ اس طرح کے درجنوں ووٹر کارڈس برخواست کردیئے جارہے ہیں جن کے پاس آدھار نہیں ہے۔

پینے کے پانی کی قلت دور
کرنے کا مطالبہ
آرمور۔/13مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 7میں فوری پینے کے پانی کی قلت کو دورکرنے کا سی پی ایم آرمور یونٹ نے مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 7میں فوری پانی کی قلت کو دور کرنے کے مطالبہ کو لیکر سی پی ایم قائدین نے میونسپل دفتر کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کالونی کے عوام پانی کیلئے پریشان ہیں لیکن میونسپل حکام کی اس طر ف توجہ نہیں ہے اور یہاں ٹینکروں کے ذریعہ پانی نہیں پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزانہ تین مرتبہ اس وارڈ میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی پہنچایا جائے۔ اس طرح میونسپل اے آئی دیپ چند کو یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سی پی ایم آرمور ڈیویژن کے صدر وینکٹیش و دیگر قائدین ایلیا، کنکیا، لکشمی ، کویتا، وجیا اور دیگر موجود تھے۔