2ہزار پودوں کی شجرکاری، طلبہ کی شعور بیدار ریالی
کوہیر۔/4جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل میں ہریتا ہارم ( شجرکاری ) پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کوہیر منڈل کے تمام سرکاری اسکولوں کا احاطہ کرتے ہوئے تقریباً 2ہزار پودوں کی شجر کاری کی گئی ہے اور اس موقع پر منڈل سطح کے اعلیٰ عہدیدار اور سیاسی قائدین نے کوہیر جونیر کالج پر ایک پروگرام منعقد کیا ۔ اس کے علاوہ کالج کے طلباء و طالبات نے ہریتا ہارم پروگرام کیلئے شعور بیداری کرتے ہوئے کوہیر ٹاؤن میں ایک ریالی منظم کی اور تلنگانہ کے درخشاں مستقبل اور ہرے بھرے ماحول میں سنہری تلنگانہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم کیا۔اس کے علاوہ موضع ماچرریڈی پلی میں محترمہ ترنم ارشد سرپنچ اور موضع دیگوال میں رام سرپنچ موضع مینارپلی میں محمد عبدالقدیر سرپنچ کے علاوہ دیگر مواضعات میں شجر کاری پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس دوران کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر اشوین نیل نے بتایا کہ بارش کا پانی برسنے پر ہی شجر کاری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ ماہ جون میں وافر مقدار میں بارش نہیں ہوئی ہے۔ 3جولائی کو طئے شدہ پروگرام کے تحت شجر کاری کی گئی ہے ۔ اس موقع پر کوہیر منڈل انچارج ڈی ایس او رمیش، تحصیلدار فرحین شیخ ، صدر نشین کوہیر منڈل جے انیتا، محمد عمر احمد صدر ٹی آر ایس کوہیر منڈل محمد عبدالوحید صدر ٹاؤن کوہیر، شیخ جاوید نائب صدر نشین، محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر، محمد مقبول احمد سابق ایم پی ٹی سی، محمد اشرف علی کوآپشن ممبر، سید معز الدین کوآپشن ممبر ضلع پریشد ، مرتضی پٹیل، پرنسپل جے راؤ و لکچررس کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔