کوہیر میں کانگریس پارٹی کا احتجاجی دھرنا

کوہیر /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل کانگریس پارٹی کی جانب سے مسٹر رام لنگاریڈی کوہیر منڈل کانگریس پارٹی کی قیادت میں کوہیر منڈل تحصیل آفس پر زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ۔ اس موقع ڈپٹی تحصیلدار پی چندرا شیکھر راؤ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ بعد ازیں اس موقع پر مسٹر رام لنگا ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے ۔ حتی کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں ہر طرف خشک سالی ہے ۔ عوام پینے کے پانی کیلئے بوند بوند کو ترس رہی ہے ۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی ٹاون صدر کوہیر ، محمد عبدالقیوم ، سید ریاض الدین ، ورا ریڈی ، رام داس سرپنچ دیگوال ، سرینواس گوڑ ، محمد ارشد علی ، محمد اشرف علی کوآپشن ممبر کوہیر منڈل مرتضی کے علاوہ پارٹی کے قائدین موجود تھے ۔