کوہیر 2 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کوہیر منڈل مستقر کے علاوہ اطراف و اکناف کے مواضعات میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ فوڈ سکیوریٹی کارڈ کے تحت ہر غریب مستحق شخص کو ہر ماہ 6 کیلو چاول کی سربراہی کی اسکیم کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس موقع پر کوہیر سرپنچ محترمہ عرشیہ کلیم، ڈپٹی سرپنچ محمد عبدالستار کوہیر اور عمر احمد ٹی آر ایس قائد، محمد کلیم الدین، محمد عمر فاروق، صالح بابا، ڈاکٹرمجیدالدین، محمد شاہد مسعود کے علاوہ کوہیر تحصیلدار فرحین شیخ ڈپٹی تحصیلدار دیا گیا۔ محمد اشرف علی کوآپشن ممبر منڈل پریشد نے شرکت کی اور اسی دوران موضع ماچر ریڈی پلی میں ترونم ارشد، سرپنچ ماچر ریڈی پلی، ڈپٹی سرپنچ ، راملو، محمد ارشد علی، محمد ریاض الدین، زمین العابدین، سید احمد علی، محمد عبدالوحید، محمد عبدالعزیز کے علاوہ تحصیلدار فرحین شیخ نے شرکت کی۔ بعدازاں تحصیلدار فرحین شیخ نے نمائندہ سیاست کوہیر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے کوہیر منڈل کے جملہ 23 مواضعات میں باضابطہ اسکیم کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اسکولوں میں مڈ ڈے میل اور ہاسٹلوں میں باریک چاول دیا جارہا ہے۔ چاول کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔