کوہیر میں زمین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے پروگرام

کوہیر۔/25فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل میں واقع تحصیل آفس میں محکمہ مال گذاری کی جانب سے کسانوں کے اراضیات کے مسائل کو حل کرنے کیلئے آج زمین بندی پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر کوہیر سرپنچ محترمہ عرشیہ کلیم نے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے زمین بندی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اراضیات کے متعلق کسی کو کوئی پریشانی ہو تو وہ لوگ درخواست داخل کریں اس کی بہت جلد یکسوئی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمین کے پٹہ پاس بک ، پہانی آن لائن، ( ون بی ) آن لائن کے علاوہ ریکارڈ کی تنقیح کرتے ہوئے درست کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع پریشد چیرپرسن راجہ منی آر ڈی او سنگاریڈی ڈیویژن مسٹر مادھوکر ریڈی نے بھی زمین بندی پروگرام سے استفادہ کرنے کی کسانوں سے خواہش کی۔ اس موقع پر کوہیر تحصیلدالر فرحین شیخ، ڈپٹی تحصیلدار باگیا، ریونیو انسپکٹر بسواراج، محمد کلیم الدین، محمد اشرف علی، نائب صدر نشین شیخ جاوید کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔