کوہیر میں جشن تلنگانہ پروگرام کا انعقاد

کوہیر ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل محکمہ مال گذاری کے زیراہتمام کوہیر منڈل میں واقع ایس ایس فنکشن ہال میں جشن تلنگانہ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت کوہیر تحصیلدار فرحین شیخ نے کی اس موقع پر کوہیر منڈل کے مشہور شاعرجناب لطیف نے اپنا کلام پیش کیا اور زبردست داد حاصل کی اس کے علاوہ ہندی اور تلگو کے شاعر شیو کمار تیواری نے اپنا کلام پیش کیا اور تیکماں بونال وغیرہ پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس دوران تحصیلدار نے تمام شعراء اور کوہیر منڈل کے 20 سرپنچولی علاوہ اراکین منڈل پرچا پریشد اور کوہیر منڈل کے صحافیوں بہترین زراعت پیشہ کے طور پر صالح بن قاسم کو تہنیت پیش کی اور کوہیر منڈل کے بہترین سماجی خدمت کے طور پر سیلمان برادرس کو بھی تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر گنگا جمنا تہذیب جھلک دیکھائی دے رہی تھی ہر مذہب کے جاننے والوں کو مدعو کر کے ان کو تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر خالد پٹیل صدر جامعہ کوہیر ، محمد مقبول احمد ، محمد کلیم الدین ، شیخ جاوید ، ایم پی ٹی سی ، محمد ارشد علی ، محمد جلیل احمد کوآپشن ممبر ، صالح بن قاسم ، محمد عمر احمد ، ظہیرالدین ، عبدالقدیر میار پلی سرپنچ ، ہندودھر م کے سوامی دکھشنا موتی وغیرہ موجود تھے اس کے علاوہ تلنگانہ کے اسپیشل پکوان کا اہتمام کیاگیا تھا ۔