کوہیر میں تلگودیشم پارٹی کو زبردست جھٹکہ

کوہیر /28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر کے تلگودیشم پارٹی کے نوجوان حرکیاتی قائد و ٹاون صدر جناب محمد الیاس عرف اجو بابا تلگودیشم پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوکر مسٹر سدھیر ریڈی سینئیر قائد کانگریس پارٹی مسٹر اروند ریڈی صدر کانگریس کوہیر منڈل کی قیادت میں اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بعد ازیں انہوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے تلگودیشم پارٹی انچارج مسٹر وائی نروتم نے پارٹی میں ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جبکہ یہال حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں مسلمانوں کی تعداد 42 فیصد سے زائد ہے ۔ انہوں نے ہر وقت مسلمانوں کو پارٹی میں ان کا خاطر خواہ مقام دینے تعصبیت سے کام لیا ۔ 4 منڈلوں میں کسی مسلم لیڈر کو منڈل کا انچارج مقرر نہیں کیا ۔ ان ناشائستہ حرکت سے دن بہ دن مسلمان تلگودیشم پارٹی سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔

علاوہ اس کے اہم اقلیتی قائدین پارٹی وابستہ ہوکر بھی کنارہ کشی کرچکے ہیں ۔ حالیہ گرام پنچایت انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کی کارکردگی کوہیر منڈل میں نہ کے برابر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو فرقہ پرست پارٹی بی جے پی سے قربت بنائے رکھے ہیں اور وہ نریندر مودی کو ملک کا وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہ رہے ہیں جبکہ نریندر مدی کے ہاتھ گجرات کے کئی بے گناہ معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ وہ ملک کے وزیر اعظم ہرگز نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ محترمہ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ریاستی وزیر نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد جو خدمت انجام دے رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔ گیتا ریڈی ایک قابل بھروسہ لیڈر ہیں ۔ ان کی ترقیاتی کارناموں سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی ٹاون صدر کانگریس پارٹی ، محمد مقبول احمد منڈل جنرل سکریٹری ، ڈپٹی سرپنچ عبدالستار کوہیر ، محمد قطب الدین ڈپٹی سرپنچ گرجواڑہ ، محمد خواجہ ڈپٹی سرپنچ مدری ، میر اشرف علی ، نورالدین ، محمد فردوس ، ڈاکٹر عبدالستار ، محمد عبدالغنی ، سید رئیس الدین ، مرتضی پٹیل ، شہاب الدین ، قمرالدین ، محمد رفیق ، محمد حاجی ، محمد پاشاہ ، محمد جمیل ، محمد نظام الدین پٹیل ، وجئے کمار کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔